تحریری مقابلہ-(زندگی) زندگی ہے بڑی معتبر زندگی
★♥★♥★♥★
زندگی ہے بہت مختصر زندگی
اک کرائے کا ہے دوست گھر زندگی
جس میں غم اور خوشی کے لگے ہیں ثمر
ہے وہ ایسا تناور شجر زندگی
زندگی کو جیو! زندگی کی طرح
زندگی ہے بڑی معتبر زندگی
روز و شب کی بدلتی ہوئی ساعتیں
دیکھ لو! ہے کٹھن کس قدر زندگی
تجھ سے بے لوث میں نے محبت کیا
مجھ سے تُوٹوٹ کر عشق کر زندگی
جب تلک رشتۂ روح سانسوں سے ہے
فیضی ہو خوب سے خوبتر زندگی
★♥★♥★♥★
آپ کا: فرازفیضی..9326187516
کشن گنج بہار
Fiza Tanvi
05-Nov-2021 08:40 AM
Waaao bahut khoblikha he zindagi ko ...
Reply